کراچی، 25/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان نے آج 220ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیاہے۔حالیہ وقت میں سرحد پارسے دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر تعلقات میں آئی کشیدگی کے درمیان یہ ایک خیر سگالی پہل ہے۔جیل سپرنٹنڈنٹ حسن سیہتو نے میڈیا کو بتایا کہ یہاں مالر جیل سے رہا کئے گئے 220ماہی گیروں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی پانی سرحد میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ماہی گیر لاہور جانے والی ٹرین میں سوار ہوئے جہاں سے انہیں واگہہ بارڈر پر ہندوستانی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔سیہتو نے کہاکہ وزارت داخلہ نے 220ماہی گیروں کو رہا کر دیا جبکہ 219اب بھی ہماری تحویل میں ہیں۔اڑی میں ستمبر میں ہندوستانی فوج پرہوئے دہشت گردانہ کے حملے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں آئی کشیدگی کے درمیان خیر سگالی کی یہ پہل سامنے آئی ہے۔